PIPS Press Release
 
_O4A8828
 
 

سماجی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کیلئے اساتذہ ،طلباء میں مکالمے اور تنقیدی فکر کو فروغ دیں 
ہمارے باہمی اختلافات بھی علمی اور دینی نہیں بلکہ سیاسی ہیں،کلاس رومز میں سوال اٹھانے کا کلچر رواج دیا جائے 
نو آموز پاکستان کا بیانیہ قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر تھی جس کی ترویج کی جانی چاہئے تھی، ورکشاپ سے ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر اے ایچ نیئر ، عامر رانا ، ڈاکٹر سرفراز نعیمی ،خورشید ندیم اور دیگر کا خطاب 
اسلام آباد :30-10-2018
ملک میں سماجی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے لئے اساتذہ ،طلباء میں مکالمے اور تنقیدی فکر کو فروغ دیں ۔ان خیالات کا اظہار یہاں پر پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے زیر اہتما م ایک دو روزہ ورکشاپ میں مقررین نے کیا جن میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود ، پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا ، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے ایچ نیئر ، ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب نعیمی ، پیٹر جیکب ، خورشید ندیم ،حارث خلیق ،عمار خان ناصر اور محمد سماعیل خان شامل تھے ۔ورکشاپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کالجوں کے 40 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی ۔ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ معاشرے میں موجود تنوع ہماری خوبصورتی ہے ۔ہمارے باہمی اختلافات بھی علمی اور دینی نہیں بلکہ سیاسی ہیں۔محمد عامر رانا نے کہا کہ انسانی ترقی کے عالمی انڈیکس میں برداشت اور سماجی ہم آہنگی اہم عنصر ہیں مگر ہمارے سماج میں ایسے رویئے مفقود ہونے کی وجہ سے ہم انسانی ترقی کے انڈیکس میں نچلے درجے پر ہیں ۔ڈاکٹر اے ایچ نیئر نے کہا کہ ہماری تعلیم میں تنقیدی فکر غائب ہے کیونکہ اساتذہ کو ہی اس کے بارے میں برائے نام تربیت دی گئی ہے ،اساتذہ کی تربیت کے ادارے تنقیدی سوچ کو رواج دیں تاکہ سوال پوچھنے اور اٹھانے کا کلچر رواج پائے ۔حارث خلیق نے کہا کہ میڈیا شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے ایسے میں اساتذہ کا کردار بڑھ جاتا ہے ۔پیٹر جیکب نے کہا کہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے نیشنل کونسل فار مینارٹیز قائم کی جائے ۔خورشید ندیم نے کہا کہ نو آموز پاکستان کا بیانیہ قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر تھی جس کی ترویج کی جانی چاہئے تھی ۔ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کہا کہ اچھے اساتذہ وہ ہیں جو طلبا ء میں مثبت تحریک پیدا کریں ۔عمار خان ناصر نے کہا کہ ہم جس بحرانی دور سے گزر رہے ہیں اس میں اساتذہ اپنی فکری سطح اور تجزیئے کے انداز کو بہتر کریں ۔آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

 
 
 
 
 

About PIPS

Pak Institute for Peace Studies (PIPS) is an independent, not-for-profit non-governmental research and advocacy think-tank. An initiative of leading Pakistani scholars, researchers and journalists, PIPS conducts wide-ranging research and analysis of political, social and religious conflicts that have a direct bearing on both national and international security.